0
Monday 6 May 2024 08:11

تحریک انصاف کا 9 مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

تحریک انصاف کا 9 مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نےعمران خان کی ہدایت پر9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
 
پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کیساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کیلئے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1133078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش