2
Friday 10 May 2024 12:36
دین و دنیا

سیرت امام صادق علیہ السلام

مناسبت کے حوالے سے گفتگو
متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا 
مناسبت: سیرت امام جعفر صادق (ع)
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان حجۃالاسلام والمسلمین ضیغم عباس ہمدانی 
10 مئی 2024

موضوعات گفتگو :
امام صادق(ع) کے دوران امامت کی شرائط کیا تھیں؟ 
امام (ع)کے زمانے علمی تحریک  اور امام کے اقدامات کیا تھے؟
علمی تحریک کے وجود میں آنے کے عوامل کیا تھے؟

اہم نکات
امام صادقؑ کی زندگی بنی امیہ کے آخری دس خلفا من جملہ عمر بن عبد العزیز، ہشام بن عبدالملک نیز بنی عباسی کے پہلے دو خلفا، سَفّاح اور منصور دوانیقی کے دور خلافت میں گزری ہے۔  آپث کے دور امامت میں بنی‌ امیہ کے پانچ آخری خلفاء اور بنی عباس کے دو خلیفہ سفاح و منصور دوانیقی نے حکومت کی۔ بنی امیہ کی حکومت زوال کا شکار ہوئی اور آخر کار اپنے انجام تک پہنچی جس کے بعد بنی عباس نے اسلامی دنیا پر اپنی خلافت قائم کی۔ بنی امیہ اپنے اقتدار کے آخری ادوار میں اپنی بقا کیا فکر میں تھے جبکہ بنی عباس اپنے استحکام کی فکر میں، جس کی وجہ سے امام کو علمی و ثقافتی امور کی انجام دہی کا موقع ملا۔ جس سے آپ نے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے مختلف عملی میدانوں میں شاگردوں کی تربیت فرمائی۔
امام صادقؑ کے دور امامت میں بنی امیہ اپنی اقتدار اور بقا کی جنگ لڑ رہی تھی اسی بنا پر لوگوں خاص کر شیعوں کو کسی حد تک مذہبی آزادی نصیب ہوئی جس سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے امام عالی مقام نے مختلف موضوعات پر علمی اور عقیدتی مباحث کا سلسلہ شروع فرمایا۔ اس علمی اور مذہبی آزادی جو آپ سے پہلے والے اماموں کو کمتر نصیب ہوئی تھی کی وجہ سے علم دانش کے متلاشی آپ کے علمی جلسات میں آزادی سے شرکت کرنے لگے۔
امام صادقؑ کو اہل سنت کے فقہی پیشواؤں کے یہاں بھی بڑا مقام حاصل ہے۔ ابو حنیفہ اور مالک بن انس نے آپ سے روایت نقل کی ہیں۔ ابو حنیفہ آپؑ کو مسلمانوں کے درمیان سب سے بڑا عالم سمجھتے تھے۔
اور اس دور میں دنیا اسلام کے پھیلاؤ اور دیگر مذہبوں اور تمدنوں کے ساتھ مسلمانوں کی ملاقات کی وجہ سے ایک علمی فضا وجود جس سے امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام نے بھرپور فائدہ اٹھایا
خبر کا کوڈ : 1133798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش