0
Friday 10 May 2024 14:07

جعلی اسرائیلی رژیم کا بجٹ خسارہ 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح بھی پار کر گیا

جعلی اسرائیلی رژیم کا بجٹ خسارہ 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح بھی پار کر گیا
اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر کے روز شروع ہونے والے فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد سے جاری جنگ غزہ کے نتیجے میں غاصب صیہونی رژیم کا سرکاری بجٹ خسارہ گذشتہ تمام حدود پار کرتے ہوئے 35 ارب 7 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بجٹ خسارہ 132.2 ارب شیکل (اسرائیلی کرنسی) کے برابر ہے کہ جس کی سال 2008ء کے شدید ترین مالیاتی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

صیہونی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بجٹ کا یہ خسارہ، اس جعلی رژیم کی جانب سے سال 2024ء کے لئے مقرر کردہ اہداف سے بھی بڑھ چکا ہے کہ جو ملکی جی ڈی پی کے 6.6 فیصد کے برابر قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے صیہونی وزارت خزانہ کے آڈیٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ اسرائیل کی آمدنی توقع سے زیادہ ہے؛ بجٹ خسارے میں اضافے کا رجحان آنے والے مہینوں میں بھی جاری رہے گا۔

صیہونی وزارت خزانہ کا تخمینہ ہے کہ ستمبر میں اس جعلی رژیم کا سالانہ خسارہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا لیکن یہ جاری سال کے آخر تک جی ڈی پی کے 6.6 فیصد تک ہی رہے گا۔

صیہونی وزارت خزانہ کے آڈیٹر جنرل کے بیان میں، آنے والے مہینوں کے لئے مزید مایوس کن نقطہ نظر اپناتے ہوئے اس بات پر خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کے وسیع اخراجات کی بلند و بالا رقوم کے حساب سے یہ بجٹ خسارہ، جاری سال کے آخر تک جی ڈی پی کے 8 فیصد تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش