0
Friday 10 May 2024 14:43

غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل ہونے سے روکا جائے، بن گویر کا مطالبہ

غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل ہونے سے روکا جائے، بن گویر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جعلی اسرائیلی رژیم کے وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے اعلان کیا ہیکہ وہ صیہونی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کی مکمل بندش کا مطالبہ کرے گا۔

صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج صبح شائع ہونے والے اپنی ایک رپورٹ میں بن گویر سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والی کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو مکمل طور پر مسدود کرنے کی کوشش میں ہے۔

واضح رہے کہ غیرقانونی صیہونی آبادکاروں نے حال ہی میں غزہ کی گزرگاہیں بند کرتے ہوئے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے کئی بار روکا ہے جبکہ غاصب اسرائیلی فوج بھی سخت معائنے کے بعد، انسانی امداد کے صرف ایک محدود حصے کو ہی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش