0
Friday 10 May 2024 17:45

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے تصادم میں 8 نکسلیوں کی موت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے تصادم میں 8 نکسلیوں کی موت
اسلام ٹائمز۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے پیڈیا جنگل میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان شدید تصادم میں آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ جنگل میں موجود کئی بڑے نکسلیوں کو فوجیوں نے گھیر لیا ہے۔ فریقین کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ مارے گئے نکسلیوں کی لاشیں اور ہتھیار موقع سے برآمد ہوئے ہیں۔ تین اضلاع کے سپاہی نکسل مخالف آپریشن پر ہیں اور انکاؤنٹر مسلسل 12 گھنٹے سے جاری ہے۔ یہ آپریشن بڑے نکسل لیڈروں کی موجودگی کے اشارے پر شروع کیا گیا ہے۔

بستر کے آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ضلع کے ایس پی آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بھارتی سپاہیوں کو گنگلور تھانہ علاقے کے پیڈیا علاقے کے جنگل میں ٹاپ کٹر نکسلائیٹ کمانڈروں لنگا، پاپاراو اور دیگر بڑے لیڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ نکسلائٹس کی اس کمیٹی میں ڈی کے ایس زیڈ سی، ڈی وی سی ایم اور اے سی ایم کیڈر کے بڑے نکسلائیٹس بھی شامل ہیں۔ اطلاع کے بعد پڑوسی اضلاع دنتے واڑہ، سکما اور بیجاپور سے ایس ٹی ایف، ڈی آر جی، سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کے 1200 جوانوں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ جہاں جمعہ کی صبح جنگل میں ہوئے ایک زبردست تصادم میں چھ نکسلائیٹ مارے گئے۔ اس سے 10 دن پہلے 30 اپریل کو نارائن پور انکاؤنٹر میں بستر پولس کو بڑی کامیابی ملی تھی۔ نکسلیوں اور فوجیوں کے درمیان تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر کے بعد فوجیوں نے 10 نکسلیوں کو مار گرایا۔

مارے گئے نکسلیوں میں 3 خواتین اور 7 مرد ماؤنواز شامل ہیں۔ 29 اپریل کو نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوجی نارائن پور اور کانکیر اضلاع کے سرحدی علاقوں میں تلاشی کے لئے نکلے تھے۔ رات بھر تلاشی لینے کے بعد 30 اپریل کی صبح ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے سپاہیوں کا ابوجھماد میں تکامیتا کے جنگلات میں نکسلیوں سے سامنا ہوا۔ اس سے قبل نائب وزیراعلٰی وجے شرما نے دعوٰی کیا تھا کہ چھتیس گڑھ-مہاراشٹر سرحد پر نارائن پور کے ابوجھماد علاقے میں منگل کی صبح ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں نو نکسلائیٹ مارے گئے۔ ان میں 3 خواتین نکسلائیٹس بھی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش