0
Friday 10 May 2024 14:02

امریکی پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا

امریکی پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پولیس چھاپا مار کارروائی کے لیے غلط گھر میں داخل ہوگئی اور سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو امریکی ایئر فورس کا اہلکار نکلا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں پولیس کی چھاپا مار ٹیم نے ایک گھر پر دستک دی جسے گھر میں موجود سیاہ فام ایئر فورس اہلکار نے ڈاکوؤں کا حملہ سمجھا اور اپنی سرکاری پستول نکال لائے۔ پولیس نے گھر سے ایک سیاہ فام شخص کو پستول لیے باہر نکلتے دیکھا تو بغیر کچھ سوچے سمجھے اور خبردار کیے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مذکورہ شخص کو 6 گولیاں لگیں اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1134055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش