0
Saturday 27 Apr 2024 23:34

جماعت اسلامی کا 30مئی کو پنجاب بھر کی شاہراں پر کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے کا اعلان 

جماعت اسلامی کا 30مئی کو پنجاب بھر کی شاہراں پر کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ منگل 30 مئی کو پنجاب بھر کی شاہراوں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔ پاکستان میں گندم کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، کسانوں کی چیخ و پکار پر بھی پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر جب سے زراعت پر سبسڈی ختم کی ہے، ہر سال کسانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے مرکز گندم خرید نہیں رہے جس کے باعث کسانوں کو مڈل مین سستے داموں لوٹ رہا ہے،ایک مافیا ہے جو حکومت کی نااہلی کے باعث گندم کا قحط ہو یا فراوانی ہر دو صورتوں فائدہ اٹھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت سبسڈی دے کر پوری گندم مارکیٹ سے خریداری کو مکمل کرے تاکہ عوام کے لیے آٹا اور روٹی دسترس میں رہے۔
خبر کا کوڈ : 1131611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش