0
Saturday 27 Apr 2024 22:50

شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، محمد اکبر 

شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، محمد اکبر 
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے یومِ شہدائے جے ایس او پاکستان کے موقع پر مرکزی دفتر جے ایس او پاکستان سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہدا کی قربانیوں سے ہمشیہ ملت کے نوجوان بیدار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہدائے جے ایس او کی یاد میں ہم ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور طلبا کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ یوم شہدا کے موقع پر آج ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں شہدا کی یاد کو مناتے ہوئے فاتح خوانی، دعائیہ و شمع روشن پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جو عملی طور پر یہ ثابت کررہے ہیں کہ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شہدا کی تنظیم کی سربلندی کے لئے کی گئی خدمات کو نہیں بھولے یہ انہی قربانیوں کا اثر ہے کہ یہ کارواں شب و روز سوئے منزل تیزی سے بڑھ رہا ہے، آج یوم شہدا جے ایس او پاکستان کے موقع پر شہدا جے ایس او سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے اس کارواں کو مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش