0
Thursday 9 May 2024 22:17

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 11 کروڑ ڈالر اضافے سے مجموعی طور پر 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.1 ارب ڈالر ہیں۔ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1133947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش