0
Tuesday 24 Jan 2023 23:57

تاشقند، ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، آزادانہ تجارتی معاہدے پر اتفاق

تاشقند، ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، آزادانہ تجارتی معاہدے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ تاشقند میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 26 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات میں زیاده سے زیادہ توسیع کے ساتھ ساتھ ایران و پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر جلد از جلد دستخط پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں دوبارہ سیلاب آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی تمام مشکلات کے باوجود برادر پاکستانی قوم کی ہر قسم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گیس و بجلی کی درآمد سمیت طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ بھی جلد از جلد دستخط ہو جائے گا جس سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی بازار، اس حوالے سے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر تجارت میں اضافے اور سیکورٹی میں پائیداری سمیت سرحدی علاقے کے مکینوں کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مفید ہیں۔  

دوسری جانب وزیر مملکت برائے امور خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس ملاقات میں ایران و پاکستان کی برادر اقوام کے درمیان موجود گہرے برادرانہ تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاست خارجہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خاص مقام پر تاکید کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو نہ صرف دونوں برادر اقوام بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ایران کی اعلی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی گہری دوستی کو مایہ ناز قرار دیتے ہوئے ایران و پاکستان کے روزافزوں باہمی تعلقات کی توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور افغانستان میں سیاسی عمل سے متعلق بنیادی مسائل کے حل کے طور پر ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت اور اس حوالے سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سمیت خطے کے اہم کھلاڑیوں کے درمیان پائے جانے والے اتفاق نظر کی حفاظت پر بھی تاکید کی گئی۔  
خبر کا کوڈ : 1037476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش