0
Monday 6 May 2024 10:01

اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ موجودہ صورتحال اور جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی اور اسلامی تحریک گلگت بلتستان کو جی بی حکومت میں عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے کیا گیا، سب سے پہلے زمینوں کے معاوضے کے چیک بھی حقداروں کو تقسیم کیئے گئے۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، گلگت، بلتستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب وزیری و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1133177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش