0
Wednesday 8 May 2024 23:34

 فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مذہبی رہنما 

 فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مذہبی رہنما 
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت (ص) کے زیراہتمام تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس دفتر جماعت اسلامی کلمہ چوک میں منعقد ہوا، اجلاس سے علامہ حامد سعید کاظمی، قاری حنیف جالندھری، میاں آصف اخوانی، ایوب مغل، فاروق خان سعیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے، نبی رحمت (ص) کا ارشاد مبارک ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، بالکل اسی طرح کہ جیسے ایک حصے کو کانٹا چبھتا ہے تو پورا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچے تو پوری امت کو بے چین ہو جانا چاہیے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آج پوری دنیا اسرائیل کے ظلم و بربریت کے شکار فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے، لیکن مسلمان حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ہم مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فلسطین کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، اسی طرح ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، اسرائیل کے انسانیت سوز ظلم و ستم کے شکار فلسطین کے مظلوم مسلمانوں عوام پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے جو مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ادارے اسرائیلی ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ، یورپی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ پر پابندی عائد کرے کہ وہ اسرائیل کی فوجی اور مالی امداد نہ کریں۔

 آج کا یہ اجلاس عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ظلم و ستم کے شکار فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اسی ایک اقدام کے نتیجے میں بھی اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، ہماری عوام سے اپیل ہے کہ گلی محلوں اور بازاروں میں قائم مالز اور دکانوں پر تاجروں سے رابطہ کریں اور انہیں اس بات پر قائل کریں کہ وہ اسرائیل اور اسرائیل نواز ممالک کی مصنوعات کو اپنی بزنس پوائنٹس سے ہٹا دیں، تحریک تحفظ ناموس رسالت (ص) ملتان سیمینار سے درج ذیل مقررین نے خطاب کیا۔ سید حامد سعید کاظمی، قاری حنیف جالندھری، میاں آصف اخوانی، محمد ایوب مغل، علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ عبد الحق مجاہد، مفتی محمد عثمان پسروری، مولانا ایاز الحق قاسمی، سلطان محمود ملک، مولانا انوار الحق مجاہد، یونس غازی، بشارت قریشی، مولانا احمد حنیف جالندھری، عارف فصیح اللہ، علامہ شفیق اللہ البدری، پروفیسر عبدالماجد وٹو، مرزا ارشد القادری، علامہ کاشف ظہور ودیگر شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش