0
Wednesday 8 May 2024 21:58

کراچی یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے 2 طلباء تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ طالب علم عامر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مشتعل نوجوانوں نے خاتون کو بھی ہراساں کیا، فائرنگ کرنے والے نوجوان بھی جامعہ کے طالب علم ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش