0
Wednesday 8 May 2024 22:57

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فرانسیسی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خزانہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر فرانس کی حمایت کا شکریہ کیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو ملک کے معاشی استحکام کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زرعی پیداوار میں قابل ذکر اضافے سے ملکی کرنسی مستحکم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچے اور مہنگائی کم ہوئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بارے میں بھی فرانس کے سفیر کو آگاہ کیا۔انہوں نے سفیر کو ملک میں کی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور کہا اصلاحات میں نجکاری اور ایس او ایز ریفارمز شامل ہیں جبکہ ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن اور ایکسپورٹ لیڈ گروتھ بھی ریفارمز میں شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی، فرانسیسی سفیر نے مزید تعاون کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش