0
Wednesday 8 May 2024 21:50

فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، اسکے خلاف پروپیگنڈے کا جواب حکومتی ذمہ داری ہے، آفاق احمد

فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، اسکے خلاف پروپیگنڈے کا جواب حکومتی ذمہ داری ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کو افواج پاکستان نے طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے جس تحمل کا مظاہرہ کیا، اس سے اس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، فوج حکومت کے ماتحت ایک قومی سلامتی کا ادارہ ہے، اسکے خلاف ہونے والی دہشتگردی پر سخت ردِعمل اور اسکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا مؤثر جواب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی حکمت عملی بنائے کہ مستقبل میں کوئی افواج پاکستان کو اپنا حریف یا حلیف سمجھ کر سیاست میں نہ گھسیٹ سکے۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ حکومت شفاف تحقیقات کے ذریعے 9 مئی کے ذمہ داروں کے چہرے بے نقاب کرکے کٹہرے میں لائے، تاکہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہو سکیں، پاکستانی عوام فوج کے ایک ایک جوان کے ساتھ کھڑی ہے، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش