0
Wednesday 25 Jan 2023 09:55

فواد کی گرفتاری قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود قریشی

فواد کی گرفتاری قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے، ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1037536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش