0
Tuesday 7 May 2024 22:44

پاک فوج کا ردعمل، وفاق کا بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

پاک فوج کا ردعمل، وفاق کا بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1133467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش