0
Wednesday 8 May 2024 05:13

غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات

غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے لیے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں۔ مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔ مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1133532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش