0
Tuesday 7 May 2024 22:48

9 مئی حملے میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی، گورنر سندھ

9 مئی حملے میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا، 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی۔ اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا، اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1133466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش