0
Tuesday 7 May 2024 23:39

رفح پر حملے کیخلاف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی ریلی، جنگ بندی کے حق میں نعرے

رفح پر حملے کیخلاف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی ریلی، جنگ بندی کے حق میں نعرے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کے رفح پر حملے کے خلاف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جنگ مخالف تنظیموں کی ریلی کے شرکاء نے جنگ بندی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ پر قبضے کا مطلب ہے کہ غزہ میں امدادی سامان نہیں پہنچ سکے گا۔ شرکاء نے کہا کہ حماس کے جنگ بندی قبول کرنے کے باوجود اسرائیل جنگ پر تلا ہوا ہے، برطانیہ، اسرائیلی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کیلئے مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا مقصد جنگ جاری رکھنا ہے، اسرائیل کو رفح پر حملے سے نہ روکا گیا تو ہزاروں مزید جانوں کا ضیاع ہوگا۔ دوسری جانب برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیز کے طلبہ بھی احتجاجی کیمپ لگا کر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش