0
Tuesday 7 May 2024 23:50

موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف

موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عبوری ڈیٹا کے مطابق اپریل میں 86 ہزار 800 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔ اپریل 2024ء میں 7 ارب روپے مالیت سے زائد کی گندم درآمد ہوئی۔ موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریباً 7 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔سرکاری ڈیٹا کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔ مارچ 2024ء میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی تھی۔ نگران دور میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی تھی۔ رواں سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔ رواں سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1133489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش