2
0
Wednesday 27 Mar 2024 12:21

کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 24ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد

کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 24ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 24واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 10 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی، دارالثقلین پبلکیشنز، شہید مطہری فورم، طاہراز، محفوظ بک ایجنسی، الکساء فاؤنڈیشن، اسلامی مرکز، شہید فاؤنڈیشن پاکستان، ادارہ تنزیل القرآن، الہادی قرآنک انسٹیٹیوٹ، بَقِیَّہ بک بینک، جعفرطیار لائبریری، افتا ویلفیئر ٹرسٹ و دیگر پبلشرز و اداروں نے شرکت کی۔ دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔

’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دارالثقلین پبلیکشنز کی سربراہ خانم نزہت سعید حیدر نے کہا کہ معاشرے میں کتب بینی اور کتابوں سے استفادے کا شوق ختم نہیں ہوا ہے، خاص طور پر بچوں، نوجوانوں اور بزرگ افراد کتابوں کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ منتظمین نے بتایا کہ کتب میلے کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں شہریوں کو رعایتی نرخوں پر معیاری کتب کی فراہمی ہے، ہر سال کتب میلے میں آنے والے شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ کتب میلے کا دورانیہ کم از کم چار سے پانچ روز ہونا چاہیئے اور یہ سال میں ایک کے بجائے کم از کم دو بار ضرور انعقاد کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1124587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
آہ سعید حیدر زیدی شھید (رح). آہ ابن زھراء انسٹی ٹیوٹ کا کتب میلہ. آبجی خانم مجھے نہیں معلوم کہ اس میلے کی اصل شان و شوکت کے برس آپ کو یاد ہیں یا نہیں، لیکن یہ ہر حوالے سے امت اسلام ناب محمدی اصولی شیعہ مکتب کا ایک اپنی نوعیت کا عدیم النظیر ایونٹ ہوا کرتا تھا. یہاں مصباح القرآن ٹرسٹ کے اسٹال سے علامہ صفدر نجفی، علامہ فیاض کی زیر سرپرستی اردو ترجمہ بہترین اردو ترجمہ دستیاب ہوا کرتا تھا. یہاں امامیہ پبلیکیشنز کا شایع کردہ الارشاد قدیم زندگینامہ معصومین (ع) کا اردو ترجمہ تذکرۃ الاطھار دستیاب ہوا کرتا تھا. تب سعید بھائی کو میں مجلہ رسالت کی وجہ سے جانتا تھا یا پھر دارالثقافۃ الاسلامیہ کی وجہ سے کہ جو شیخ یوسف نفسی (رح) کے جامعہ تعلیمات اسلامی کے بعد اس نوعیت کی اہم ترین تحقیقی و علمی و فکری عقلی و نقلی دلائل سے مزین کتب کے اردو ترجمے کتابی شکل میں شایع کرنے کا دوسرا بڑا ادارہ ہوا کرتا تھا. دارالثقلین یقیناً اہم ادارہ بنا. لیکن امام خمینی (رض), امام خوئی (رض), شھید مطھری (رح), شھید بھشتی (رح), طالقانی, دیگر نامور شہرت یافتہ بڑے مراجعین تقلید آیات عظام سیستانی (رح), ناصر مکارم شیرازی, باقر الصدر شھید غرضیکہ بہت سے دیگر اہم اور نامور علمائے اسلام انقلابی و مبارز کی فکر انگیز کتب بھی دستیاب ہوا کرتیں تھیں. پورے پاکستان کے اہم پبلشرز کی کتب. علماء و اسلامی مفکرین ایسے ایسے موضوعات پر لیکچر دیتے اور آخر میں سوال جواب کا سیشن. ڈسکائونٹ بہترین. تبرک بھی. اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام و خواص کی دلچسپی و بھرپور شرکت. لیکن چند سال پہلے دفتر سے نزدیک ہونے کی وجہ سے وقت نکال کر کچھ دیر گیا تو بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ کفران نعمت کر کرکے ہمیں اس عظیم نعمت سے محروم کر دیا گیا. ورنہ سارے ادارے چلنے دیے جاتے تو مطھری (رح) و بھشتی (رح) کی ساری وہ کتب یا تقاریر جو عام انسانوں اور انسانی معاشروں کے لیے قرآن و اھل بیت نبوۃ (ص) سے متمسک خالص مخلص مبارز علمائے اسلام باعمل و متعھد نے کامیاب ذاتی تجربات کے نتائج کی روشنی میں پیش کیں, شایع ہوچکیں ہوتیں.
Japan
معذرت خواہ ہوں، محفوظ بک ایجنسی کا نام لکھنا یاد نہ رہا۔ رحمت اللہ و حسن علی اشاعتی ادارے و کتب گھر, باب العلم لائبریری و قرآن فائونڈیشن سمیت بہت سے دیگر بھی، سب لائق تحسین ہیں۔
ہماری پیشکش