0
Thursday 22 Mar 2018 10:44

بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں میں سالانہ 27 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی

بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں میں سالانہ 27 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے کہا ہے کہ اس وقت گلوبل ٹی بی رپورٹ 2017ء کے مطابق بلوچستان میں سالانہ 27 ہزار سے زیادہ نئے ٹی بی کے مریضوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2017ء میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نے 10,644 مریضوں کی تشخیص کرکے علاج کیلئے اندراج کیا،جوکہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے آغاز کے سال 2000ء کے بعد سے آج تک کامیاب سال کہا جاسکتا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچلاک سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ صحت نے ٹی بی کے علاج کیلئے فری کیمپ بنائے ہیں، جن کی تعداد 54 ہے۔ یہ لوگوں کو مفت دوائیاں دیتے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں اس وقت 6 سو سے لیکر 9 سو ٹی بی کے مریض ہے، جن کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ افغانستان سے آنے والے افراد ہیں۔ صوبے کے 100 سے زیادہ مراکز صحت برائے ٹی بی کو شمسی توانائی کی سہولت برائے مائیکر وسکوپ فراہم کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ٹی بی کی ممکنہ مریضوں کی بروقت اور مکمل نشاندہی اس مرض پر قابو پانے اور خاتمے کا واحد حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 713130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش