اسلام ٹائمز۔ سکردو کیلئے دیوسائی سے پانی لانے کیلئے شروع کی گئی انجمن امامیہ کی مہم کے سلسلے میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد ایک بار پھر واٹر ڈائورژن پراجیکٹ کے لیے بلتستان کے مومنین کی جانب سے چندہ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نغولی سپنگ اور سید کھور کے مومنین نے پھیالونگ پراجیکٹ کے لیے پہلی قسط کے طور 70 لاکھ روپے کا چیک پراجیکٹ کے بانی و روح رواں آغا سید باقر الحسینی اور انکی ٹیم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے اس محلے کے مومنین ابتک 85 لاکھ روپے عوامی اور فلاحی پراجیکٹ کے لیے بطور صدقہ جاریہ دے چکے ہیں۔