0
Tuesday 7 May 2024 20:13

سکولوں میں موسیقی کے پروگرام ختم کرکے غزہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، اسامہ رضی

سکولوں میں موسیقی کے پروگرام ختم کرکے غزہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، اسامہ رضی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے سکولز میں موسیقی جیسے پروگرامز کا آغاز کیا ہے، ایسے وقت میں جب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پوری دنیا کی جامعات میں غزہ کے مسلمانوں سے ہمدردی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، غزہ کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہماری نسل کو ناچ گانے پر لگایا جا رہا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ مہینے میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہماری حکومت اسرائیل کیخلاف مظاہرے منظم کرنے بجائے موسیقی کے پروگرام کا انعقاد قابل مذمت ہے۔ اسامہ رضی نے کہا کہ تم جن لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہو، وہ نہیں ہوں گے، عوام جانتے ہیں، فارم 47 کی اداکاری کو بھی پہچانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ہونیوالے تمام میوزیکل پروگرامز کو غزہ کے مظلوم بچوں کی ہمدردی میں بدلہ جائے، ہم آپ کا ساتھ دینگے، ہم آپ کیساتھ کھڑے ہونگے۔ تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظام پنجاب حکومت کو ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی زیرنگرانی غزہ کیلئے مظاہرے کرنے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں، اپوزیشن جماعتیں اور عوام کی نمائندہ جماعتیں ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ ایسے پروگرامز کو منقطع کرکے غزہ کے ایشو پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ اسامہ رضی کا کہنا تھا کہ اسلام میں غلط کاموں کی ترغیب دینے والا شدید قابل مذمت اور سزا کا حقدار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش