0
Tuesday 7 May 2024 19:33

کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا

کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شعبوں میں 5 سے 8 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کی توقعات، وزیراعظم کی سعودی سرمایہ کاروں کیلئے ترغیبات دینے کے اعلان اور پی آئی اے کی نجکاری میں 10 خریداروں کی دلچسپی جیسے عوامل کے باعث منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28 پیسے کی کمی سے 277 روپے 95 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 11 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 279 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1133423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش