0
Tuesday 7 May 2024 20:01

9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا، زرتاج گل

9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے، 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔ زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کر کے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1133426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش