0
Monday 6 May 2024 00:45

روس کا اوچریتینو دونتسک پر قبضہ

امریکی میزائلوں کا یوکرینی ڈبو بھی تباہ
روس کا اوچریتینو دونتسک پر قبضہ
اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے یوکرین میں جاری اپنے آپریشن کےحوالے سے اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے دونتسک کے علاقے اوچریتینو شھر پر قبضہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے حملے میں یوکرینی فوج کے میزائلوں کےلئے ایندھن تیار کرنے والا ایک کارخانہ اور یوکرینی ڈرون طیاروں کے لئے اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری بھی تباہ کر دی گئی ہے۔ یوکرینی فوج نے لوھانسک کے علاقے میں ایک بڑا حملہ کیا تھا جسے روسی فوج نے پسپا کر دیا اور یوکرین کے 305 فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ جب کہ امریکی ابرامز ٹینک کی تباہی کے علاوہ اوڈیسا کے نزدیک مغربی میزائلوں کا ایک ڈپو بھی روسی حملے میں تباہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش