0
Friday 26 Apr 2024 20:35

ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کیے گئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1131313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش