0
Wednesday 24 Apr 2024 20:18

نتین یاہو شرم کرو، صیہونی قیدی کی دُہائی

نتین یاہو شرم کرو، صیہونی قیدی کی دُہائی
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک صیہونی قیدی "هرش گولڈ برگ پولین" کی ویڈیو جاری کی، جس میں ہرش گولڈ برگ پولین اسرائیلی فوج کی جانب سے قیدیوں کی واپسی کے اقدامات کو ناکافی قرار دے رہا ہے۔ اس کلپ کا دورانیہ 2 منٹ اور 43 سیکنڈ ہے۔ اس ویڈیو میں یہ صیہونی قیدی اپنے بدن کے کٹے ہوئے حصے اور زخموں کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ آگے چل کر ہرش گولڈ برگ، صیہونی وزیراعظم کو مورد تنقید ٹہراتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ نتین یاہو اور اس کی کابینہ کو شرم آنی چاہئے کیونکہ تم نے مجھے اور ہمارے دیگر شہریوں کو تنہاء چھوڑ دیا ہے۔ اس صیہونی قیدی نے مزید کہا کہ اس بات پر شرم کرو کہ 200 دن گزرنے کے بعد بھی تمہیں ہماری کوئی پروا نہیں۔ اسرائیلی فوج کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔ چونکہ ہماری فضائیہ کے بموں نے مجھ جیسے 70 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس بات پر بھی شرم کرو کہ تمہیں اتنی تجاویز پیش کی گئیں مگر تم نے ایک نہ مانی۔ کیا تم اس بھیانک خواب کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

ہرش گولڈ برگ نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تم ہمیں بھولتے جا رہے ہو اور ہمارے خون کو نظرانداز کر رہے ہو۔ اپنی ذمے داریوں کو انجام دو اور ہمیں فوراََ ہمارے گھروں کو لوٹا دو یا یہ کہ آپ اپنی ذمے داری ادا کرنے پر آمادہ نہیں؟۔ ایسی صورت میں چابیاں ہمارے حوالے کریں، وزارتوں کو چھوڑ دیں اور اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں۔ واضح رہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے بارھا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے کی وجہ سے صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کا علاج ممکن نہیں۔ نیز اِن قیدیوں کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔ یاد رہے کہ القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو مسجد اقصیٰ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر حملہ کر دیا اور درجنوں اسرائیلیوں کو قید کرتے ہوئے اپنے ساتھ غزہ لے گئے۔ اس دوران صیہونی فوج نے بارہا حماس کی نابودی اور قیدیوں کی واپسی کے دعوے کئے مگر غزہ پر جارحیت کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اسرائیل اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا۔
خبر کا کوڈ : 1130859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش