0
Sunday 5 May 2024 22:25

غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کیلئے امریکی کانگریس کا نیا اقدام

غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کیلئے امریکی کانگریس کا نیا اقدام
اسلام ٹائمز۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کی معطلی و گرفتاری کے بعد طلبہ احتجاجی تحریک کے پورے امریکہ میں پھیل جانے پر، ان مظاہروں کے پرامن ہونے کے باوجود، اب امریکی حکام نے دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے غزہ کی حمایت میں جاری یونیورسٹی طلباء کے اس احتجاجی سلسلے کو روکنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
اس حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن سربراہ مائیک جانسن نے غزہ کی حمایت میں جاری طلبہ مظاہروں کو روکنے کے لئے ملکی یونیورسٹیوں پر "دباؤ میں اضافے" کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) کے مطابق امریکی کانگریس کے سربراہ نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ پر دباؤ بڑھانے کے متعدد قانونی طریقے موجود ہیں، مثال کے طور پر، احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹیوں کو حاصل "ٹیکس میں چھوٹ" کا خاتمہ اور ان کے طلباء کے "ویزوں" کی منسوخی کو بھی ممکنہ آپشنز میں شامل کرنا چاہیئے۔

امریکی سینیٹر نے دعوی کیا کہ غیر ملکی طلباء کہ جو "حماس جیسے گروہوں کے ساتھ ہمدردی" رکھتے ہیں، کو امریکہ میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں!

واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی حامی طلباء نے اپنے احتجاجات کے دوران یونیورسٹی کے بجٹ کو شفاف بنانے، غاصب و سفاک صیہونی رژیم سے متعلق منصوبوں میں رقوم وصول یا سرمایہ کاری کرنے سے پرہیز سمیت ان طلباء و اساتید کے لئے عام معافی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے کہ جنہیں حالیہ مہینوں کے دوران احتجاج میں شرکت کی وجہ سے جرمانے، معطلی یا اخراج کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش