0
Monday 6 May 2024 06:08

نریندر مودی مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کو لیکر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، کانگریس

نریندر مودی مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کو لیکر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر سپریہ شرینیت نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2024ء کے عام انتخابات میں 2014ء کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی (شیڈولڈ کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور دیگر پسماندہ طبقات) کا کوٹہ چھین کر خوشامد کی سیاست کے تحت مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے۔ کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے سربراہ سپریہ شرینیت نے دعویٰ کیا کہ مودی نے 2022ء میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گجرات اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومتیں پہلے ہی مسلمانوں کو او بی سی کے طور پر ریزرویشن دے چکی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا ’’ان کے 10 سال تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہنے کے بعد ہم نے محسوس کیا کہ اب وہ عوام کا سامنا کریں گے اور اپنا رپورٹ کارڈ پیش کریں گے اور اپنی حکومت کی کامیابیوں پر ووٹ مانگیں گے، اس کے بجائے وہ 2014ء کی وہی تقریر 2024ء میں پڑھ رہے ہیں، وہ کانگریس اور اس کے لیڈروں کے علاوہ کسی چیز کی بات نہیں کر رہے ہیں، تو ہمارے وزیراعظم ان 10 سالوں میں کیا کر رہے تھے‘‘۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک میں مسلمانوں کو دیے جانے والے ریزرویشن کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں، یہ ریزرویشن ایچ ڈی دیوے گوڑا نے 1974ء میں کرائے گئے سروے کی بنیاد پر دیا تھا، جب وہ وزیراعلٰی تھے اور فی الحال دیوے گوڑا کی پارٹی جے ڈی (ایس) بی جے پی کی حلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا، یہ ریزرویشن گزشتہ تین دہائیوں سے موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش