0
Wednesday 24 Apr 2024 11:32

چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر کی ملاقات

چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعطم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں سید نصیر حسین ہمدانی چیئرمین شاہ ہمدان انٹرنیشنل ٹرسٹ، سید سکندر عباسی سابق چیئرمین شاہ ہمدان، سید نور محمد ہمدانی نائب صدر شاہ ہمدان ٹرسٹ، سید عاطف حسین ہمدانی، سید حسن علی ہمدانی اور شجاعت حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شاہ ہمدان کی تعلیمات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے شاہ ہمدان کانفرنس کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے دانشور شرکت کریں گے۔ 

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی کیونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام جماعتوں کو اتفاق رائے کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ہم عالمی سطح پر بھرپور انداز میں ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ریاست کے عوام کو روزگار کی فراہمی خطے کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عبدالرشید ترابی نے وزیراعظم کے گڈگورننس اور تحریک آزادی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 1130748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش