0
Wednesday 24 Apr 2024 10:16

بلوچستان، حالیہ بارشوں سے متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا آغاز

بلوچستان، حالیہ بارشوں سے متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والی پائپ لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق حالیہ سیلابی بارشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کے باعث انکی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے سلسلے مین گیس کی بندش کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی 8 گھنٹے بند رکھی جائے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کوئٹہ، کچلاک، پشین اور زیارت میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس بند رہے گی، جبکہ کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر اور قلات میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1130724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش