0
Monday 6 May 2024 11:50

لاہور، سکولوں میں موسیقی کے پروگرامز کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

لاہور، سکولوں میں موسیقی کے پروگرامز کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں میوزیکل پروگرامز کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی سڑکوں پر آ گئی۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خواتین پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور جماعت کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ بینرز پر سکولوں میں غیر اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے جاری کوشش کی مذمت کے الفاظ لکھے گئے تھے۔ مظاہرین سے خطاب اور ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا تھا، لیکن ایک منظم سازش کے تحت ہماری نسلِ نوء کو اسلام سے دور کیا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موسیقی کے مقابلوں اور پرکشش انعامات کا لالچ دراصل نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف راغب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور یہ بے ہودہ پروگرامز کا انعقاد بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندووں سے الگ ہی ثقافت کی وجہ سے ہوئے تھے، آج پھر نوجوان نسل کو دوبارہ ناچ گانے کی طرف لگا کر ان کے اذہان خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ضیاالدین انصاری نے کہا کہ ہم بطور جماعت، اس سازش کیخلاف سینہ سپر ہیں اور حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے پروگرامز بند کروائے جائیں اور جو رقم حکومت نے انعامات کیلئے رکھی ہے، وہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو بھجوائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1133109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش