0
Monday 6 May 2024 11:34

اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے15ویں سربراہی اجلاس میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل حصین براہیم طحہ نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف محمد الدوبے نے گزشتہ سال آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جبکہ کشمیری مہاجر کیمپوں کا بھی دورہ کیا گیا تاکہ زمینی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری 2024ء کو پاکستان میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا۔ سیکریٹری جنرل نے او آئی سی سیکریٹریٹ میں کشمیر سے متعلق ایک تصویری نمائش میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تمام فریقین سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش