0
Monday 22 Apr 2024 09:08

اقبال کا فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، انوار الحق

اقبال کا فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، انوار الحق
اسلام ٹائمز۔ علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، ان کی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِصغیر میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا جسے قائداعظم اور مسلم لیگ کے دیگر رہنمائوں نے شبانہ روز محنت سے شرمندہ تعبیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال عظیم شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برِصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور ان میں آزادی کا جذبہ پیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری دور حاضر میں بھی مسلم امہ کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا آزاد کشمیر میں بھی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 86 ویں یوم وفات پر مختلف ثقافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے تقریبات کا انعقاد کیا جن میں عظیم رہنما و شاعر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1130273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش