0
Monday 22 Apr 2024 08:13

یورپ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرے، حسین امیر عبداللہیان

یورپ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرے، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ حالیہ شب ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اپنی فن لینڈ کی ہم منصب "علینا والٹونن" سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کشیدگی کو ہوا نہیں دینا چاہتا۔ غزہ میں صیہونی جارحیت خطے میں مسائل کی اصلی جڑ ہے۔ خطے میں قیام امن کے لئے صحیح فیصلوں اور دوہرے منافقانہ رویوں سے دوری کی ضرروت ہے۔ ہم سب کو مل کر غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بعض یورپی ممالک پائیدار علاقائی امن و استحکام اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے غاصب صیہونی رژیم کو اسلحے کی فروخت بند کر دیں۔ کیونکہ اسرائیل یہ اسلحہ نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں کو مارنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

دوسری جانب علینا والٹونن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تصادم کسی کے مفاد میں نہیں۔ ہم خطے میں ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ نیز ہمیں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تناو متعدد نہتے شہریوں کی جان جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ فن لینڈ کی وزبر خارجہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی علاقائی تصادم سے پرہیز کریں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی بے دریغ جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے اور وہاں پر بلا مشروط و فوری جنگ بندی فن لینڈ کی او٘لین ترجیح ہے۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1130268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش