0
Monday 22 Apr 2024 00:26

مشرقی شام میں دو امریکی اڈوں پر ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ڈرون حملے

مشرقی شام میں دو امریکی اڈوں پر ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ڈرون حملے
اسلام ٹائمز۔ المیادین نیٹ ورک نے مشرقی شام میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملے اور ان حملوں کے نتیجے میں براہ راست جانی نقصان کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں دو غیر قانونی امریکی فوجی اڈوں کو ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں زبردست حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل خبری ذرائع نے شمال مشرقی شام میں واقع "خراب الخجیر" ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی۔ گھنٹوں بعد المیادین نے اطلاع دی کہ اسی علاقے میں ایک اور امریکی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

حلب سے المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ "خراب الخجیر" میں امریکی اڈے پر حملے میں جانی نقصان ہوا۔ ان دو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا واقعہ مشرقی شام میں امریکی اڈوں پر حملے کے عارضی بند ہونے کے تقریباً دو ماہ بعد ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ ان حملوں کا آغاز شمالی عراق میں واقع موصل سے تھا اور غالباً یہ عراقی مزاحمتی گروپوں نے کیے تھے۔ ہفتے کی صبح، نامعلوم ڈرونز نے بغداد کے جنوب میں حشد الشعبی کے ایک اڈے پر حملہ کیا، جس میں کم از کم ایک شخص شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔ لیکن امریکہ نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی اور بعض عراقی حکام نے اعلان کیا کہ یہ حملے صیہونی حکومت نے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش