0
Sunday 21 Apr 2024 22:53

حزب اللہ کے حملوں میں ایک صہیونی افسر کی ہلاکت

حزب اللہ کے حملوں میں ایک صہیونی افسر کی ہلاکت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں "عرب العرامشہ" کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی جاسوس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر لبنانی حزب اللہ فورسز کے حملوں کے بعد ایک اور صہیونی افسر ہلاک ہوگیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق صہیونی فوج نے آج اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس کا ایک فوجی لبنانی حزب اللہ فورسز کے حملے کے دوران مارا گیا۔ الجزیرہ نیوز چینل نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ بدھ کو "عرب العرامشہ" پر حزب اللہ کے حملوں کے بعد ایک صہیونی افسر مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیل ھاگاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی کارروائی میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، باقی 2 کی حالت معمولی ہے اور 7 کے زخم سطحی ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اور جنوبی لبنان میں مزاحمتی قوتوں کے قتل کے جواب میں خودکش ڈرون اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہائبرڈ آپریشن میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقے "عرب العرامشہ" میں اسرائیلی فوج کی جاسوسی کمپنی کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا تھا کہ اس کارروائی میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش