0
Saturday 27 Apr 2024 22:42

کراچی، چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالا ماہر گرفتار

کراچی، چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالا ماہر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سہیل اب تک کراچی میں چھینے گئے سینکڑوں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو تبدیل کر چکا ہے، دکاندار سہیل سے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کراتے تھے۔ ملزم نے اپنے بیان میں موبائل فونز میں آئی ایم ای آئی کی تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک آئی ایم ای آئی نمبر 5 چھینے گئے موبائل فونز میں ڈالا جا سکتا ہے۔ سہیل نے بتایا کہ پرانے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نئے چھینے گئے موبائل فون میں ڈالتے تھے، ہر موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے پر 500 روپے ملتے تھے۔ پولیس نے ملزم سہیل سے آئی ایم ای آئی نمبر بریک کرنے والی ڈیوائس کے علاوہ اس سلسلے میں استعمال ہونے وال سافٹ ویئر بھی برآمد کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش