0
Friday 10 May 2024 13:48

عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین پر متعدد حملے

عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین پر متعدد حملے
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کی شب سے لے کر آج صبح تک مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے متعدد اہم مقامات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نے گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی عودہ ایئربیس کو اپنے ڈرون طیاروں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

بعد ازاں آج صبح جاری ہونے والے بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات نامی بندرگاہ میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے 2 اہم فوجی ٹھکانوں پر بھی کامیابی کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

عراقی مزاحمتکاروں نے جمعرات کی صبح بھی مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے بئر السبع میں واقع نواتیم نامی صیہونی اڈے کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1134053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش