0
Friday 10 May 2024 12:56

موجودہ حکومت وکلاء کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، حامد خان

موجودہ حکومت وکلاء کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، حامد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء و سینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء ہر آمر کے سامنے کھڑے رہے، موجودہ حکومت وکلاء کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء و سینیٹر حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو کوئی حق نہیں کہ وکلاء کو ہائی کورٹ میں داخلے سے روکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، تمام سول عدالتیں ایک ہی جگہ رہنی چاہئیں، وکلاء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

حامد خان نے کہا ہے کہ وزیرِ قانون کہتے ہیں کہ ہم آئینی ترمیم لا رہے ہیں، یہ غیر قانونی حکومت ہے، یہ ترمیم نہیں کرسکتی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت ہارے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہے، وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب تک ہارے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلاء عدلیہ کو تقسیم کرنے یا کسی کو توسیع دینے کی مزاحمت کریں گے، ہم کسی آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پریس کانفرنس میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ اس وقت عدلیہ میں بہت سے مسائل ہیں، وکلاء پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی قابلِ قبول نہیں، لاہور ہائی کورٹ سے پولیس کی نفری ہٹائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1134083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش