0
Sunday 5 May 2024 07:20

ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج، رفح آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ

ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج، رفح آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کرکے حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔ مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے قبل بھی اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں وزیرِاعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی طلباء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا، جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش