1
0
Friday 10 May 2024 13:08

لاہور، سیکرٹری داخلہ سے امریکی اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات

لاہور، سیکرٹری داخلہ سے امریکی اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل سے پاکستان میں امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اینٹی ٹیررازم اسسٹنس تربیتی پروگرام، پنجاب میں شہری دفاع کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے دہشتگردی کے خاتمے، شہری دفاع اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے متعلق بریفنگ دی۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے سول ڈیفنس پنجاب کو مستحکم کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید بڑھانے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس کے افسران اور بم ڈسپوزل عملہ کو تربیت دینے سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ ولیم میکسویل سوئم نے کہا کہ    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اینٹی ٹیررازم اسسٹنس تربیت، صلاحیت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے تعاون فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاہد محمود اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس بارک اللہ خان بھی موجود تھے۔ سینیئر سکیورٹی اتاشی امریکی قونصلیٹ لاہور مائیکل ڈائمنڈ، اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام آفیسر ولیم میکسویل سوئم، جارج ہینرک اور سینیئر سکیورٹی ایڈوائزر صفدرعلی راؤ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1134045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
یہ کون سی فلم کا ہیرو ہے؟
ہماری پیشکش