0
Friday 10 May 2024 13:09

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاند کا چکر مکمل کرتا ہے، آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔ آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔ ترجمان  نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔ یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 1134043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش