0
Saturday 27 Apr 2024 08:25

مودی انتخابات میں جیت کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان

مودی انتخابات میں جیت کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی بھارت میں آئندہ عام انتخاباات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے کیونکہ مودی ہندوتوا کی پالیسی پر گامزن ہے اوریہ الیکشن جیتنے کے لئے مودی ہر ناجائز حربہ استعمال کر سکتا ہے۔ ایسے حالات میں اوورسیز کشمیریوں کو بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو متحرک ہو کر بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت اور مودی کے ان ظالمانہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہو گا۔ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کی ہے اور دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے بھرپور انداز میں اپنی آواز بلند کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں امریکہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت سردار ذوالفقار روشن نے کی۔ اس موقع پر معروف دانشور ڈاکٹر ولید رسول بھی موجود تھے۔ 

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو متحرک ہو کر بھارت اور مودی کے اس گھنائونے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری پہلے ہی جان چکی ہے کہ مودی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہیں، بالخصوص کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں جس کا اظہار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو (Justin Trudeau)کینیڈین پارلیمنٹ میں کر چکے ہیں جس سے مودی کی دہشت گردی دنیا بھر میں عیاں ہو چکی ہے۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں امریکہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے کیونکہ امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر انتہائی متحرک اور جاندار طریقے سے آواز بلند کی ہے اور دنیا کی توجہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے اور کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق، حق خودارادیت دلوانے کی طرف مبذول کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش