0
Friday 26 Apr 2024 22:34

نون لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب

نون لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرلیا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی مجلس عاملہ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے پارٹی کے تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کو خطوط بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش