0
Tuesday 7 May 2024 03:31

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کل بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش