0
Tuesday 7 May 2024 04:34

رفح پر بمباری سے معاہدہ خطرے میں آسکتا ہے، اردن

رفح پر بمباری سے معاہدہ خطرے میں آسکتا ہے، اردن
اسلام ٹائمز۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفادی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم رفح پر بمباری کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔ ادھر تل ابیب میں اسرائیلی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب ہائی وے بند کر دی۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگ بندی ڈیل قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی شہری ممکنہ جنگی بندی کی خبر پر سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر رفح میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
خبر کا کوڈ : 1133295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش